کوئٹہ: بلوچ فٹبال کلب ماندائی کی شاندار کامیابی، کھلاڑیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی


کوئٹہ: آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج صادق شہید گراؤنڈ، مالی باغ میں بلوچ فٹبال کلب ماندائی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔


کامیابی کے بعد ممتاز ٹرانسپورٹر میر ریاض احمد ماندائی کی جانب سے بلوچ فٹبال کلب ماندائی کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے اعزاز میں خصوصی ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔


اس موقع پر میر افتخار ماندائی، محمد صدیق مینگل، میر محمد یونس ماندائی، محمد ادریس مینگل، میر رضا علی ماندائی اور مشتاق احمد سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔


شرکاء نے بلوچ فٹبال کلب ماندائی کے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں خصوصاً فٹبال کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


بلوچ فٹبال کلب ماندائی کے کھلاڑیوں نے محنت، جذبے اور ٹیم ورک سے کامیابی حاصل کرکے نوشکی کا نام روشن کیا ہے، اور امید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں مزید بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔