قلات میں رشتہ نہ ملنے پر لائبہ بلوچ کو اغوا کر کے اُن کے بھائی کو قتل کر دیا گیا، اور اغواکار و قاتل تاحال آزاد ہیں جبکہ لائبہ اُن کی قید میں ہے؛ اسی طرح پشین کے کلی یارو میں رشتہ نہ ملنے پر گھر میں گھس کر ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کرنے والا ملزم بھی تاحال فرار ہے، اور خضدار سے تعلق رکھنے والی عاصمہ بلوچ کو بھی اغوا کر کے اُن کے والد، شوہر اور ماموں کو قتل کر دیا گیا لیکن قاتل تاحال آزاد ہے، جس پر سمجھ نہیں آ رہا کہ حکومت آخر اِن ظالموں کے خلاف کارروائی کرنے سے تاحال کیوں بے بس ہے