اٹک، حاضر سروس SP پولیس افسر سے مبینہ زیادتی دو کانسٹیبل نامزد


اٹک سٹی پولیس نے حاضر سروس SP پولیس افسر سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


FIR نمبر 248/2026 کے مطابق کانسٹیبل محمد عامر ولد محمد یوسف اور کانسٹیبل علی رضا ولد غلام رسول پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پولیس افسر کو قابو کرکے اس کی مرضی و رضامندی کے خلاف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا


FIR کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور دونوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ متاثرہ افسر کو طبی معائنے اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 375 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ، بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش کے دوران کی جائے گی


واضح رہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالت میں پیش ہونے والے شواہد کی بنیاد پر ہوگا