بلوچستان بورڈ نے میٹرک دوسرے سالانہ (سپلیمنٹری) امتحانات 2026 میں فیل ہونے والے امیدواروں کے لیے امتحانی فیس اور فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ طلباء بغیر لیٹ فیس کے 16 اکتوبر 2026 تک اپنی امتحانی فیس جمع کراسکتے ہیں اور فارم جمع کرانے کا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل ضروری کارروائی مکمل کریں تاکہ بعد میں اضافی فیس یا کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے